کابل(شِنہوا)افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں ایک تاجر کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کر کے تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ تاجر کو کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 12 سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے اس کی رہائی کے لیے متاثرہ خاندان سے 20 لاکھ ڈالر تاوان کے طور پر طلب کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی آئی کے اہلکاروں نے اغوا کاروں کے مقام کی نشاندہی کے بعد خصوصی آپریشن شروع کیا اور تاجر کو بازیاب کرایا اور تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا۔
اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے 10 روز قبل شمالی مزار شریف شہر میں اغوا کاروں کے چنگل سے ایک تاجر کو بازیاب کرایا جبکہ3 لاکھ ڈالر تاوان طلب کرنے والے دواغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔