• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان فورسز نے کابل میں داعش کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیےتازترین

May 06, 2023

کابل(شِنہوا) افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل کے مضافات میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کے خلاف کارروائیاں کیں۔

افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے مطابق یہ کارروائیاں جمعہ کی شب صوبے کے ضلع بگرامی میں شروع کی گئیں جس کے دوران مسلح گروپ کے دو ارکان مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کچھ دیر تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران کوئی سیکورٹی اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا۔

کابل اور شمالی مزار شریف شہر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے ایک درجن سے زائد مشتبہ کارکن مارے جا چکے ہیں۔