• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغان فورسز نے داعش کے 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاتازترین

March 21, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان میں نگران حکومت کی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران داعش(آئی ایس) تنظیم سے وابستہ 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

 مقامی میڈیا طلوع نیوز نے منگل کوبتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کابل، بلخ، ہرات اور افغانستان کے دیگر حصوں میں آئی ایس گروپ کے ٹھکانوں پر 70 فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

اگرچہ اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے سیکیورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے لیکن جنگ زدہ ملک میں کئی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر خودکش بم دھماکوں کی شکل میں تھے۔

تازہ ترین دہشت گرد حملے جن کی ذمہ داری آئی ایس نے قبول کی، شمالی صوبہ بلخ میں ہوئے اور اس میں ایک صوبائی گورنر ہلاک اور پانچ صحافیوں سمیت ایک درجن دیگر زخمی ہوئے۔

 تاہم اسٹیبلشمنٹ کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے آئی ایس گروپ کو ایک خطرے کے طور پر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش افغانستان کے کسی بھی حصے میں موجود نہیں ہے۔

اس سے پہلے طالبان کے زیر انتظام نگران انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نشاندہی کی کہ داعش سنگین خطرہ نہیں ہے اور سیکیورٹی فورسز عسکریت پسند گروپ کو تباہ کر دیں گی۔