کابل(شِنہوا)افغانستان کی فوج کے فوجی تکنیکی ماہرین نے 10 جنگی ٹینکوں کی مرمت کرلی ہے۔
افغان سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے بدھ کو رپورٹ میں کہا کہ فوج کی 313 سنٹرل کور بھاری ہتھیاروں کی مرمت کے کام کی انچارج ہے۔
اس سے پہلے وزارت دفاع کی تکنیکی ٹیموں نے رائفلز، متعدد جنگی ٹینک اور بکتر بند پرسنل کیریئرز کے ساتھ ساتھ فوجی ہوائی جہاز ، گن شپ ہیلی کاپٹرز سمیت سینکڑوں قسم کے اسلحےو سازو سامان کی مرمت کی۔
اگست 2021 میں امریکی زیرقیادت افواج کی شکست اور جنگ زدہ ملک سے عجلت میں انخلاء کے بعد مبینہ طور پر 7 ارب امریکی ڈالر مالیت کے جنگی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں سمیت بھاری ہتھیار افغانستان میں رہ گئے تھے۔