• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہائپر سونک میزائلوں سے لیس روسی فریگیٹ نے جنگی مشن کا آغاز کردیاتازترین

January 05, 2023

ماسکو(شِنہوا)تسرکون ہائپر سونک کروز میزائلوں سے لیس روس کے جدید ترین فریگیٹ ایڈمرل گورشکوف نےطویل فاصلے کے مشن کا آغاز کردیا ہے۔

کریملن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جنگی جہاز کی روانگی سے قبل روسی صدر ولادی میر پوتن نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور فریگیٹ کمانڈر کی رپورٹس سنیں۔

سرگئی شوئیگو نے بتایا کہ بحری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے اور بھرپور حملوں کی صلاحیت رکھنے والا جدید کثیر المقاصد بحری جہاز مشن کے دوران بحر اوقیانوس، بحیرہ روم اور بحر ہند کو عبور کرے گا۔

ان کے مطابق ماچ 9 سے زیادہ رفتار کے ساتھ پرواز کر کے 1 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی دوری تک مار کرنیوالے ترکسون میزائل کسی بھی فضائی اور میزائل دفاعی نظام میں گھسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشن کا مقصد روس کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنا، دوست ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے، مزید بتایا کہ بحری جہاز کا عملہ مختلف ماحولیاتی حالات میں ہائپرسونک ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کے استعمال کی مشق کرے گا۔