• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ائیرچائنہ کی شنگھائی اور ایتھنز کے درمیان براہ راست پرواز کا آ غازتازترین

December 25, 2022

ایتھنز (شِنہوا) ایئر چائنہ نے چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی اور یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ(اے آئی اے) کے درمیان ایک نئی براہ راست پرواز شروع کردی ہے، جو دونوں شہروں کے درمیان پہلی براہ راست پرواز ہے۔

ایئر چائنہ اور ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے حکام نے ایک تقریب میں غباروں، مٹھائی اور میسکوٹس  کے ساتھ مسافروں کو خوش آمدید کہا۔

یہ ایئر چائنہ کی ہر ہفتے چلائی جانے والی 2 براہ راست پروازوں میں سے ایک ہے جو یونان کو چین سے جوڑتی ہے۔

ایتھنز ۔بیجنگ براہ راست پرواز کا آغاز 2017 میں ہوا تھا تاہم نوول کرونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کے سبب اسے 2020 کے موسم سرما میں معطل کردیا گیا تھا جو رواں سال کے موسم گرما میں دوبارہ بحال ہوئی ہے۔

ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے کمیونیکیشنز اینڈ مارکیٹنگ کی ڈائریکٹر ایوانا پاپاڈوپولو نے شِنہوا کو بتایا کہ شنگھائی اور ایتھنز کے درمیان ایئر چائنہ کی پرواز کا آغاز "اے آئی اے، شہر اور ملک کے لئے اہم ترین پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے قبل چینی مارکیٹ ایتھنز انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لئے نہایت اہم تھی کیونکہ یہ تیز ترین ترقی کرتی منڈیوں میں سے ایک تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چین کی کمی محسوس ہوئی اور ہم نے چینی مسافروں کو بہت یاد کیا۔ ہم پرامید ہیں کہ 2023 میں یہ ہمارے کامیاب ترین آپریشنز میں سے ایک ہوگا۔