• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عطیہ دہندگان کی امداد کم ہونے سے غزہ میں انسانی بحران مزید شدید ہوجائے گا:اقوام متحدہتازترین

February 03, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ  نے عطیہ دہندگان کی  جانب سے مدد میں کمی کی وجہ سےغزہ میں جاری  انسانی بحران مزید شدید ہونے سے خبردار کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے سربراہ فلپ لازارینی کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ کی نازک صورتحال سے آگاہ کیا۔ لازارینی نے غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی بہت بڑی انسانی ضروریات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا، جو 16 ڈونر ممالک کی جانب سے یو این آر ڈبلیو اے کے لیے مالی امداد بند کرنے کے بعد مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے یو این آر ڈبلیو اے کے لیے فنڈنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی اپیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر فنڈنگ معطل رہتی ہے، تو ایجنسی نہ صرف غزہ بلکہ پورے خطے میں  زیادہ سے زیادہ  ممکنہ طور پر فروری کے آخر تک آپریشن بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔