• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی ریاست میں جاری سیلاب سے ہزاروں گھروں کے زیر آب ہونے کا خدشہتازترین

October 17, 2022

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلاب کے باعث ہزاروں گھر زیرآب آ سکتے ہیں اور سینکڑوں ہزاروں گھروں کے پانی میں ڈوب جانے یا رابطہ منقطع ہو نے کا خدشہ ہے۔

وکٹوریہ کی ہنگامی امور کے محکمے کی جانب سے واقعات اور خبرداری بارے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریاست بھر میں 50 سے زیادہ انتباہ جاری کیے گئے ہیں جن میں 10 سے زیادہ انخلاءکے احکامات شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بنیادی طور پر وکٹوریہ کے شمالی حصے کے لیے ہیں۔

شمالی وکٹوریہ میں شیپارٹن اور مرچیسن جیسے علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ انخلا میں بہت دیر ہو چکی ہے، اس لئے وہ اونچے مقامات پر چلے جائیں۔

آسٹریلیا کے وزیر برائےایمرجنسی مینجمنٹ مرے واٹ نے پیر کو قومی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ہنگامی حکام کو مصروف رکھا جائے گا کیونکہ حالات مسلسل تبدیل ہورہے ہیں۔

یہ ایک بہت ہی سنگین صورتحال ہے۔ مجھے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اس کے مطابق شمالی وکٹوریہ میں 9 ہزار گھر زیر آب اگئے ہیں اور ممکنہ طور پر وکٹوریہ میں تقریباً 34 ہزار مکانات یا تو ڈوب گئے یا ان کے رابطے منقطع ہوگئے  ہیں۔

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں بشمول ریاست وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کو سیلاب کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ان ریاستوں میں گزشتہ ہفتے شدید بارشیں ہوئی ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے روز وکٹوریہ ریاست کے شمال میں ایک 71 سالہ شخص سیلاب کے پانی میں مردہ پایا گیا۔

وکٹوریہ کی حکومت نے پیر کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر نو اور صفائی کی کوششوں کے لیے 35 کروڑ 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 21 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز) کے پیکج کا اعلان کیا۔