• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی ریاست اور چینی شہر کے مابین باہمی تعلقات کو فرو غ دینے کی تجدیدتازترین

August 03, 2023

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ نے چین کی شنگھائی  بلدیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تجدید کی ہے جس سے ان کے تبادلوں اور تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

کوئنز لینڈ کی وزیر اعظم ایناسٹیا پالاسزک نے ایک تحریری جواب میں شِنہوا کو بتایا کہ تعلقات کی تجدید کے معاہدے پر جولائی کے اواخر میں دستخط ہوئے تھے جو رواں سال سے 2025 تک نافذ العمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئنزلینڈ نے شنگھائی کے ساتھ ایک اہم سسٹر اسٹیٹ معاہدے کی تجدید کی ہے جس سے چین کے ساتھ ہمارے مضبوط اور پائیدار تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

چین اور کوئنزلینڈ کے درمیان تجارتی شراکت داری کئی دہائیوں میں قائم کی گئی ہے اور وہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریاست کے مطابق چین ،کوئنزلینڈ کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے  جن کے درمیان ایک سال میں  مئی تک 21 ارب آسٹریلوی ڈالرز(تقریباً13.7 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں۔

چین کے ساتھ کوئنزلینڈ کے زرعی تعلقات بھی 2021-2022 میں مضبوط تھے  جس کی برآمدات کی مالیت 1.78 ارب  آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً1.16 ارب امریکی ڈالرز) تھی  جو 2020-2021 کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ ہے۔

چین، کوئنزلینڈ کے لئے سب سے بڑی اور سب سے قیمتی بین الاقوامی سیاحتی  مارکیٹ بھی ہے اور مارچ 2020 کو ختم ہونے والے سال میں 3 لاکھ 97 ہزار چینی سیاحوں نے کوئنزلینڈ میں تقریباً 1.3 ارب آسٹریلوی ڈالر ز(تقریباً 85 کروڑ امریکی ڈالرز) خرچ کیے۔