• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی وزیراعظم کا مشرق وسطیٰ تنازعے کے حل کیلئے دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہتازترین

July 09, 2024

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل  کیلئے اپنی وفاقی حکومت کی طرف سے دوریاستی حل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نےسڈنی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کو آگے بڑھانے کیلئے جنگ بندی کی حمایت کی ہے، ہم نے مستقل طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے ضروری ہے تاکہ وہ امن و سکون کے ساتھ رہ سکیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آسٹریلوی حکومت کا دوریاستی حل پر موقف طویل عرصے سے برقرار ہے۔

انہوں نے کہا لیبر پارٹی کا اسرائیلی ریاست  کی حمایت کا موقف اور دوریاستی حل کی حمایت جس میں فسطینی اسرائیل کیساتھ اپنی ریاست کی جائز امنگوں کو پورا  کر نے کے قابل ہوں، یہ وہ مطالبہ ہے جو کافی عرصے سے موجود ہے۔

البانیز نے یہ بات سڈنی میں یہودیوں کے میوزیم میں جیلین سیگل کو آسٹریلیا میں یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی حکومت نے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ میں تنازعے کے آسٹریلیا بھر کی مختلف برادریوں پر گہرے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ خصوصی ایلچی کی تقرری کو ایک اہم قدم قرار دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام آسٹریلوی تحفظ محسوس کریں۔