بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی، کیوبا کے وزیر اعظم مینوئل میریرو کروز، قازقستان کے وزیر اعظم علیخان سمائیلوف اور سربیا کے وزیراعظم انا برنابک سمیت دیگر غیر ملکی رہنما چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کواس حوالے سے اعلان کیا ۔ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔