کینبرا (شِنہوا) آسٹریلوی محققین نے تقریباً 10 لاکھ ستاروں کی کیمیائی ساخت سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔
محققین نے کہا کہ بڑے ستاروں کی نقشہ سازی سروے ڈیٹا کہکشاں کی ابتدا اور ترقی سے متعلق دہائیوں کی تحقیق کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار آسٹریلین ریسرچ کونسل سینٹر آف ایکسیلینس فار آل اسکائی ایسٹروفزکس ان تھری ڈی (ایسٹرو تھری ڈی) سے 10 برس سے زائد عرصے میں جمع کئے گئے ہیں جو آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کے ماتحت 9 جامعات میں حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والا پروگرام ہے۔
محققین نے 9 لاکھ 20 ہزار ستاروں کے 10 لاکھ 80 ہزار مشاہدات کرنے کے لئے ہائی ایفیشینسی اینڈ ریزولوشن ملٹی ایلیمنٹ اسپیکٹروگراف کا استعمال کیا جو اینگلو آسٹریلین ٹیلی سکوپ سے منسلک ہے۔
ایسٹرو تھری ڈی اور اے این یو سے وابستہ سوین بڈر نے ایک اخباری اعلامیہ میں بتایا کہ ہم نے ان ستاروں میں موجود عناصر جیسے کاربن، نائٹروجن اور آکسیجن کی پیمائش کی ہے۔
اس ڈیٹا سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ستاروں میں یہ عناصر کیسے پیدا ہوتے ہیں جو زندگی کے ابتدا سے متعلق وضاحت کرنے میں بنیاد ہے۔