سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا ۔چائنہ ایگری بزنس ایسوسی ایشن کے صدر ولٹن یاؤ نے کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر کھلے پن کے لئے چین کی کوششوں میں ایک مئو ثر قدم کے طور پرآئندہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) برانڈز کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
یاؤ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی آئی ای دنیا بھر کی حکومتوں اور کاروباری اداروں کو چین کی مارکیٹ کی ترقی اور تبدیلیوں سے براہ راست منسلک ہونے، چینی صارفین کی حالیہ کنزیومر ڈیمانڈ کو سمجھنے اور ذاتی طور پر یہ تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے کہ چین کس حد تک عالمی معیشت کے ساتھ ضم ہو رہا ہے۔
یاؤ سی آئی آئی ای کو چینی مارکیٹ میں برانڈز کو فروغ دینے کے بہترین اورمئوثر ترین طریقوں میں سے ایک کے طور پر دیکھتے ہیں ۔
یاؤ نے کہا ہے کہ ان کی ایسوسی ایشن کے کچھ ارکان نے ایکسپو کے ذریعے اپنی مصنوعات اور برانڈز کے اثر و رسوخ میں خاطر خواہ اضافے کا تجربہ کیا ہے۔
یاؤ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے بعد پہلی سی آئی آئی ای نمائش کے طور پر ایسوسی ایشن کے اراکین کاروباری مذاکرات اور تعاون خاص طور پر طویل مدتی تعاون کے تعلقات قائم کرنے میں مقامی کمپنیز کی طرف سے بڑھتی ہوئی شرکت کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2022 کے بعد سے دوطرفہ زرعی تجارت میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور چین کو زرعی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال آسٹریلیا کی مجموعی زرعی برآمدات کا تقریباً 20 فیصد تھیں۔