• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلوی کاروباری اداروں کو چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی امید ہے:فنانشنل ٹائمزتازترین

January 03, 2023

لندن(شِنہوا)برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز کے مطابق  آسٹریلیا اور چین کے درمیان کشیدگی سے آسٹریلوی معیشت کونقصان پہنچاہےاوراس کے کاروباری اداروں کوچین کے ساتھ بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

فنانشنل ٹائمزکے نمائندے نک فیلڈز نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ  آسٹریلوی شراب، جو، لابسٹر، گائے کا گوشت اور کوئلہ جیسی مصنوعات کو محصولات کا سامنا کرنا پڑا اور اس اقدام سے معیشت کو سالانہ 20 ارب آسٹریلوی ڈالر (13 ارب 62 کروڑ امریکی ڈالر) نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

نک فیلڈز نے کہا کہ اس صورتحال  نے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر پر آسٹریلیا کے معاشی انحصار کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سکاٹ موریسن اور ان کی انتظامیہ کے خلاف کاروباری رہنماؤں کی ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے جنہیں خدشہ تھا کہ جیو پولیٹیکل برنک مین شپ بیک فائرہو گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چیف ایگزیکٹوز کو اس بات پر افسوس ہے کہ  قومی سلامتی کے خدشات ایک اقتصادی شراکت داری کے لیے خطرہ کا موجب بنے  جس نے نہ صرف آسٹریلیا کی تجارت کو فروغ دیا تھا بلکہ تعلیم اور سیاحت سمیت ملکی شعبوں کا بھی ایک اہم مرکزتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ آسٹریلوی کمپنیوں کے لیےچین میں ترقی کا موقع بہت اہم رہا ہے کہ  تناؤ کم ہونے کا انتظار کیا جائے۔