• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا، مویشی جمع کرنے والےدو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے تباہ، دونوں پائلٹ ہلاکتازترین

July 25, 2024

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا میں پولیس نے مغربی علاقے میں دو ہیلی کاپٹرز کے آپس میں ٹکراکر گر کر تباہ ہونے سے دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ حادثہ ریاست کے کمبر لی علاقے کے چھوٹے قصبے کیمبالن میں ماونٹ اینڈرسن کے قریب پیش آیا۔

ہنگامی خدمات کو جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ(پاکستانی وقت جمعرات الصبح 3 بج کر 20 منٹ) پر حادثے کی اطلاع دی گئی۔ 

 ابتدائی تحقیق  سے پتہ چلاہے کہ دو مویشی جمع کرنے والے ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا گئے۔ 

ویسٹرن آسٹریلیا پولیس فورس کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے ہیلی کاپٹرز صرف ایک شخص کی گنجائش کے حامل تھے جو پائلٹس تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 29 سالہ شخص اور 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کو بھی نوٹیفیکیشن موصول ہوئے ہیں اور وہ اس واقعے کی ٹرانسپورٹ سیفٹی  تحقیقاتی کریں گے۔