• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں سے 8 افراد ہلاک ، 1 لاپتہتازترین

December 27, 2023

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا میں کرسمس اور باکسنگ ڈے پر ملک کے جنوب مشرقی ساحل پر طوفانی بارش میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

کوئنز لینڈ میں مورٹن بے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش اور امدادی سرگرمیوں کے اختتام ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی تھی۔

ریاستی پولیس کے قائم مقام چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈریو پیلوٹو نے بتایا کہ پائلٹو نے کشتی الٹنے کے المناک واقعے کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ باکسنگ ڈے کی شام 5 بجکر 30 منٹ پر ویلنگٹن پوائنٹ کے نزدیک گرین آئی لینڈ میں مورٹن بے پر ایک بہت بڑا طوفان آیا تھا اس طوفان میں ایک 39 فٹ لمبی موٹر کشتی الٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کشتی میں 11 مرد سوار تھے جو اپنے سالانہ ماہی گیری سفر پر تھے۔

ان میں سے 8 کو اسپتال منتقل کردیا تھا جنہیں کوئی جان لیوا زخمی نہیں آئے تھے۔  گزشتہ 18 گھنٹے کے دوران پانی سے 3 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہوا  کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد تھی جو مورٹن بے کے لئے بہت خوفناک صورتحال تھی۔

کوئنز لینڈ کی پولیس کمشنر کترینہ کیرول نے ایک الگ پریس کانفرنس میں دریائے جمپی علاقے میں پیش آئے ایک اور واقعے کی اطلاع دی۔ اس حادثے میں 3 خواتین سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایک خاتون زندہ بچ گئی ایک مردہ پائی گئی جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے۔

کیرول نے مزید کہا کہ راچڈیل کے جنوبی علاقے سے بھی ایک 9 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم رات کو اس کی لاش مل گئی۔

پیر کو گولڈ کوسٹ میں درخت گرنے سے 50 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

ریاست وکٹوریہ میں تعطیلات کے دوران شدید آندھی اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا گیا تھا جس میں 2 ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی۔

سیلاب کی اطلاع کے بعد منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے بعد بوچان میں کیو روڈ پر ہنگامی خدمات کو طلب کیا گیا تھا۔

سیلابی پانی کم ہونے کے بعد تلاش کے کام میں جائے وقوع سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔

گزشتہ صبح کرینگال علاقے رسک روڈ پر ایک نجی پراپرٹی پر درخت کی شاخیں گرنے سے 44 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔