• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا میں رات کے وقت ساحل پر پھنسی 51 وہیل مچھلیاں مرگئیںتازترین

July 26, 2023

سڈنی(شِنہوا)مغربی آسٹریلیا میں حیاتیاتی تنوع، تحفظ اور پرکشش مقامات (ڈی بی سی اے)کے محکمے نے تصدیق کی کہ ریاست کے جنوب مغرب میں چھائنزساحل پر رات کے وقت پھنسی ہوئی 51  وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

محکمہ نے بدھ کو کہا کہ پارکس اور وائلڈ لائف سروس کے اہلکار رجسٹرڈ رضاکاروں اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں تاکہ باقی 46 وہیل مچھلیوں کو دن کے دوران گہرے پانی میں واپس بھیجنے کی کوشش کی جا سکے۔

محکمے نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر ساحل سمندر سے دور رہیں۔