• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کا خدشہتازترین

October 06, 2023

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کی سہ پہر کینبرا کے قریب ایک طیارہ گرنے سے بچوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

نیوساؤتھ ویلز پولیس فورس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیرس ایس آر 22 طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر کینبرا ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں سوارایک آدمی اور تین بچوں سمیت چار افراد آرمیڈیل جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق تاحال ان کی باضابطہ طور پر شناخت ہونا باقی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے  رپورٹ تیار کی جائے گی۔