• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کی چینی ونڈ ٹاور پر اینٹی ڈمپنگ ختم کرنے کی سفارش، چین کا خیرمقدمتازترین

October 20, 2023

بیجنگ (شِںہوا) آسٹریلیا کے اینٹی ڈمپنگ کمیشن نے چینی ونڈ ٹاورز پر اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی سفارش کی ہے جس کا چین نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صاف توانائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے میں سازگار ہوگا۔

چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور باہمی فوائد کے فروغ کی عالمی کوششوں میں مدد ملے گی۔

کمیشن نے پیر کو ضروری حقائق پر مبنی ایک بیان جاری کرتے ہوئے چین سے آسٹریلیا کو برآمد کردہ ونڈ ٹاورز پر 16 اپریل 2024 سے اینٹی ڈمپنگ اقدامات ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔