• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کی 28 ویں گورنر جنرل نے حلف اٹھا لیاتازترین

July 01, 2024

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کی نئی گورنر جنرل نے ملک میں برطانوی بادشاہت کے سرکاری نمائندہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

سمانتھا موسٹین نے کینبرا میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہو نیوالی سرکاری تقریب میں آسٹریلیا کے 28 ویں گورنر جنرل کے عہدےکا حلف اٹھایا۔

معوف تاجر اور کمیوٹی رہنما موسٹین آسٹریلوی گورنر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دینے والی دوسری خاتون بن گئی  ہیں۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے رحم دلی،دیکھ بھال اور احترام  کے برتاوکا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آزمائشی اوقات رحم دلی، دیکھ بھال اور احترام پر مسلسل توجہ دینے کے متقاضی ہیں اور میں ایک پر امید اورجدید پر مبنی واضع اقدامات کی حامل گورنر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کوشاں رہوں گی جس کیتما م آسٹریلوی شہری اس دفتر کے عہدیدار سے توقع رکھتے ہیں۔

برطانوی بادشاہ کے تحت موجودہ بادشاہ چارلس سوئم کے نمائندہ کی حیثیت سے  گورنر جنرل آئینی فرائض انجام دیتا ہے جس میں وزیر اعظم  اور دیگر وزراء کو باضابطہ طور پر مقرر کرنا ، انتخابات کا حکم دینا اور پارلیمان کی طرف سے منظور کردہ بلوں کو شاہی منظوری دینا شامل ہے۔