• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہیں:چینتازترین

February 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ  باہمی اعتماد کی بحالی اور دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں دئے گئے بیان کے بعد کیا ہے،جس میں انتھونی البانیز نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ تجارت  ملک کے تین سرفہرست  تجارتی شراکت داروں کی مجموعی تجارت سے زیادہ ہے اور یہ کہ چین کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات اور تجارت آسٹریلیا کے قومی مفاد میں ہے۔ما نے بدھ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایشیا پیسفک خطے کے اہم ممالک ہیں جن کی اقتصادیات ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ یہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے بھی سازگار ہے۔