• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی اورتجارتی تبادلےکامیکنزم بحال کرنے کے لیے تیار ہیں:چینتازترین

February 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلے کے میکنزم کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے پیرکو آسٹریلوی وزیر تجارت ڈان فیرل کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی گفتگو کے دوران کہا کہ چین ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی اور نئی توانائی میں تعاون  اور دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ انتہائی ترقی یافتہ اقتصادی ڈھانچے اور باہمی مفاد پر مبنی  دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ساتھ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو ترقی دینے کا اہم موقع موجود ہےاور دونوں فریقوں کو اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید مثبت عوامل کو شامل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔