بیجنگ(شِنہوا) آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وونگ 20 سے 21 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ کی دعوت دی تھی۔
ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وزیر خارجہ وانگ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے مذاکرات کریں گے۔ دونوں وزرا خارجہ میں چین-آسٹریلیا سفارتی واسٹریٹجک مذاکرات کا نیا دورہوگا۔
ترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کرے گا۔