• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان پارلیمنٹ کے سربراہان کا پائیدار،جامع،لچکدارخطے کو فروغ دینے کے لیے اجتماعتازترین

November 21, 2022

پنوم پنہ (شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے پارلیمانی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، جس  کا مقصد ایک پائیدار، جامع اور لچکدار خطے کو فروغ دینے میں مددگار  طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی نے آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی (43ویں ا ے آئی پی اے ) کی 43ویں جنرل اسمبلی کی پیر کو منعقدہ افتتاحی تقریب  کے نام  پیغام جاری کیا ۔

اس شاہی پیغام میں  میں کہا گیا کہ بین الپارلیمانی سفارت کاری، شراکت داری اور تعاون خطے  میں دیرپا امن اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بادشاہ نے کہا کہ اس ہفتے آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کی 43ویں جنرل اسمبلی کا اجتماع یکجہتی، اتحاد اور موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اپنے خطے کی خاطر زیادہ پرامن اور خوشحال مستقبل کے حصول کے لیے عزم کے حقیقی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مستقبل  کے حصول  کے لیےہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ قومی اور علاقائی ترقی کی کوششیں پائیداری، جامعیت اور لچکداری کے تصورات کے ساتھ بھرپور طور پر  ہم آہنگ ہوں۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم  سما ڈیک ٹیکو ہن سین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز  درپیش ہیں  جن میں جغرافیائی سیاسی رقابتیں، جنگ، تجارتی اور اقتصادی تقسیم، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات شامل ہیں۔

ہن سین نے کہا کہ آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کی  43 ویں جنرل اسمبلی اے آئی پی اے کے مندوبین کو وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے حصہ لینے  کا موقع فراہم کرتی ہے ، جس کا مشترکہ مقصد ایک اتحاد میں تعاون کو مضبوط کرنا اور خطے کے عوام  کے مفادات کے لیے پالیسی سفارشات کی نشاندہی کرنا ہے۔

کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر  سما ڈیک ہینگ سمرین نے کہا کہ یہ اجتماع خطے کو درپیش رکاوٹوں اور چیلنجز کے موقع پر آسیان پارلیمنٹ کے درمیان یکجہتی، دوستی اور قریبی تعاون کے مستحکم  جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

آسیان گروپس میں برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔