سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزراء اقتصادیات نے ایسے موقع پرجب کوویڈ-19 وبا کے چیلنجزتاحال جاری اور جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے،علاقائی اقتصادی انضمام کے لیے اپنےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔
کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں آسیان اقتصادی وزراء کے54ویں اجلاس کے اختتام پرجاری مشترکہ میڈیا بیان میں کہا گیا کہ 2021 میں ویکسینیشن پروگرامزپر کامیا ب عملدرآمد کے باعث آسیان ممالک کی معیشت میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کھپت، سرمایہ کاری اور تجارت میں مستحکم بہتری آئی اور خطے کی معیشتیں مقامی طور پربحال ہوئیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں 2021 کے دوران آسیان خطے کی تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط بحالی کا بھی مشاہدہ کیا گیا اوربرقی مصنوعات اور ایندھن کے شعبے میں تیزرفتار ترقی کی وجہ سے سامان کا تجارتی حجم 33کھرب40ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جوپچھلے سال سے 25.2 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا، 2021 میں سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں42.3 فیصداضافے کے ساتھ 174ارب10کروڑ ڈالر رہاجس میں مینوفیکچرنگ، مالیاتی اور انشورنس خدمات کے شعبوں میں زبردست ترقی سامنے آئی۔