• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان کے سیکرٹری جنرل کا چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید مزاکرات ومشاورت پر زورتازترین

April 01, 2023

بنکاک(شِنہوا)آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے خطے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مزید بات چیت اور مشاورت پر زور دیا ہے۔

بدھ سے ہفتہ تک تھائی لینڈ کے اپنے پہلے دورے کے دوران ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے جوہری ہتھیار فری زون کے معاہدے کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا خطہ بالکل پرامن، مستحکم اور محفوظ رہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے خوشحالی کے ایجنڈے پر زیادہ وقت، توانائی اور کوششیں صرف کرسکیں۔

کاؤ کم ہورن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آسیان اپنی مرکزی حیثیت کو برقرار رکھنے اور تنظیم کی جانب سے شروع کیے گئے لائحہ عمل میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔