• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان کے انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن اورپیسیفک آئی لینڈز فورم کے ساتھ ایم او یو پر دستخطتازترین

September 04, 2023

جکارتہ(شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) نے انڈین اوشن رم ایسوسی ایشن (آئی اوآر اے) اور پیسیفک آئی لینڈز فورم (پی آئی ایف) کے ساتھ بین سیکرٹریٹ مفاہمت کی یادداشت( ایم اویو) پر دستخط کیے۔

ایم او یو، پر پیر کو آسیان وزارتی اجلاسوں کے موقع پر دستخط کیے گئے جو میری ٹائم ، رابطوں، پائیدار ترقی، سمندری وسبز معیشت، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں بین سیکرٹریٹ ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے کے معاہدوں پر مشتمل ہے۔

آئی اوآر اے  اورپی آئی ایف دونوں بین سرکاری تنظیمیں ہیں، جن کا مقصد بالترتیب بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنومرسودی نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ آسیان اور بحر ہند اور بحرالکاہل کے ممالک کو خطوں میں امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔