شینزین(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر شینزین میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا اور آسیان ممالک کے درمیان 12.1 ارب یوآن (تقریباً 1.7 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے سات اقتصادی تعاون کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ان معاہدوں پر دستخط 2023 آسیان ۔چین گریٹر بے اکنامک کوآپریشن (چھیانہائی) فورم کے دوران کئے گئے جو 29 سے 30 جولائی تک جاری رہا جس میں صنعتی پارک کی تعمیر ، ڈیجیٹل معیشت اور زرعی تعاون کا احاطہ کیا گیا۔
فورم میں گریٹر بے ایریا-آسیان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس الائنس اور چین۔ آسیان تھنک ٹینک پارٹنرشپ قائم کی گئی۔
اس فورم کے نتیجے میں گریٹر بے ایریا-آسیان اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے بھی شروعات ہوئی ہے۔
اس اقدام میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور لوگوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ٹھوس اقدامات میں شینزین میں ایک نمائندہ دفتر قائم کرنے کے لئے چین-آسیان مرکز کی معاونت کرنا، گریٹر بے ایریا-آسیان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کی تلاش، گریٹر بے ایریا-آسیان یوتھ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ مقابلے کا انعقاد شامل ہے۔
اس طرح دونوں اطراف کی یونیورسٹیز، تھنک ٹینکس اور تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون کے لئے ایک نیٹ ورک قائم کرنا بھی اس کا حصہ ہے۔
فورم میں 150 سے زائد غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی جن میں تمام 10 آسیان ممالک کی حکومتوں، چین میں سفارتی ایجنسیز، چیمبرز آف کامرس، تھنک ٹینکس اور کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے۔