• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان علاقائی فورم کامسافر کشتیوں کے تحفظ پر تعاون بڑھانے پر زورتازترین

July 28, 2024

وینٹیان(شِنہوا)31 ویں آسیان علاقائی فورم(اے آر ایف) وزرائے خارجہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں مسافر کشتیوں کے تحفظ  کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس  کی جانب سے مسافر کشتیوں کے تحفظ پر علاقائی تعاون مضبوط بنانے کے متعلق بیا ن جاری کیا گیا جو چین ،لاوس،کمبوڈیا،ویتنام،تھائی لینڈ،میانمار اور سنگاپور نے علاقائی مسافر کشتیوں کے تحفظ کے انتظام کو بڑھانے ،لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے،رابطوں کو فروغ دینے اور علاقائی معاشی ترقی کی لچک کو مضبوط کرنے کیلئے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔

یہ مسافر کشتیوں کے تحفظ پر علاقائی تعاون میں نئی روح پھونکے گااور خطے میں لوگوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو مزید بڑھائے گا۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم کی روک تھام اور قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی میں کمی سمیت دیگر شعبوں میں کام کے منصوبوں  کی بھی منظوری دی گئی  جبکہ سائبر فراڈ، فیری سیفٹی، زلزلے اور سونامی اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لئے تربیتی کورسز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ۔