• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آرمینیائی فوج کی بیرکوں میں آگ لگنے سے 15 فوجی ہلاکتازترین

January 19, 2023

ماسکو(شِنہوا) آرمینیائی مسلح افواج کے ایک یونٹ کی بیرکوں میں آگ لگنے سے کم از کم 15 آرمینیائی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز آرمینیا کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ 3 دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

فوجی یونٹ کی انجینئرنگ اور سنائپر کمپنی کی بیرکوں میں آگ جمعرات کو ماسکو کے وقت کے مطابق 12 بجکر 30 منٹ قبل از سحر(2 بجکر 30 منٹ قبل از سحر پاکستانی وقت) پر لگی۔

وزارت نے آگ لگنے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ 104 مربع کلومیٹر کے علاقہ پر پھیلی عمارت کو مکمل طور پر جلا دینے والی آگ کو جمعرات کی صبح تک بجھا دیا گیا ہے ۔

ایک مقامی ٹی وی چینل نے بتایا کہ سانحہ کی وجہ سے آرمینیا کی دوسری کور کے کمانڈر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔