قاہرہ(شِنہوا) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نےاسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوجی محاذ آرائی میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں، ابو الغیط نے خبردار کیا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کے موجودہ دائرہ کارمیں اضافے سے مشرق وسطیٰ علاقائی جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور عرب ملک کے لیے اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ کشیدگی سے پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ عرب لیگ نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس میں 12 افراد ہلاک ہوئےتھے۔