• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عرب لیگ اورمصر کی امداد کے منتظر 100 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کی مذمتتازترین

March 01, 2024

قاہرہ(شِنہوا) عرب لیگ (اے ایل) کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شمالی غزہ میں امداد کے منتظر 100 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کی "سخت ترین الفاظ میں" مذمت کی ہے۔

عرب لیگ کے ایک بیان میں انہوں نے اس قتل کو "وحشیانہ اور سفاکانہ فعل قرار دیا جس میں انسانی جانوں کی بے توقیری کی گئی" عرب لیگ کے سیکرٹری نے کہا کہ  اسرائیلی فورسز کی جانب سے شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ عرب لیگ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے لوگوں تک امداد کو پہنچنے سے روکنے کے لیے ایک منظم منصوبے پر عمل پیراہے۔  انہوں نے بمباری اور بھوک سے ہزاروں جانوں کو بچانے کے لیے جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

ایک الگ بیان میں، مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ اپنے حصے کی امداد لینے کے لیے بھاگنے والے شہریوں کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔