• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عرب لیگ اور ویتنام کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطتازترین

July 26, 2023

قاہرہ (شِنہوا)عرب لیگ (اے ایل ) کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث اورویتنام کے نائب وزیر اعظم ٹران لو کوانگ نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بدھ کو قاہرہ میں ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ابوالغیث نے عرب لیگ کے رکن ممالک اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ویتنام کے نائب وزیر اعظم نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کرتے ہوئےعلاقائی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں عرب لیگ کے کردار کی تعریف کی۔