• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عرب فنون میلے سے سینئر چینی عہدیدار کا خطابتازترین

December 29, 2022

نان چھانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار لی شولے نے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیانگ ڈی ژن میں منعقدہ 5 ویں عرب فنون میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی نے چین کے صدر شی جن پھنگ کا مبارکباد کا خط پڑھ کر سنایا۔

الجزائراور تیونس کے صدور، اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے تقر یب کے لئے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں لی نے چین ۔عرب ممالک کے پہلے سربراہی اجلاس کے نتائج کو استعمال کرنے ، ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک ٹھوس طریقہ کار وضع کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مربوط ثقافتی و سیاحتی ترقی میں چین ۔عرب پلیٹ فارم کا اچھا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔