بغداد(شِنہوا)عراق کی ایک عدالت نے منشیات کے 7 سمگلروں کو سزائے موت سنا دی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے میڈیا آفس کے بیان کے مطابق مرکزی فوجداری عدالت نے منشیات کے جن 7 سمگلروں کو پھانسی دینے کا فیصلہ جاری کیا ان میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے ان افراد پرمنشیات کی سمگلنگ کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مجرموں کو پڑوسی ممالک سے منشیات کی درآمد اور برآمد کرنے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔
2003 میں امریکی حملے کے بعد سے عراق میں افراتفری اور تنازعات کے باعث عراقی حکومتوں کی منشیات کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت متاثرہوئی ہے۔