بغداد(شِنہوا) عراقی شیعہ ملیشیا نے شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ "عراق میں اسلامی مزاحمت" نامی ایک مسلح گروپ نے ایک آن لائن بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں کی جانب سے شام کے صوبہ دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں العمر آئل فیلڈ کی طرف بوبی ٹریپ ڈرون بھیجا گیا جس نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ دریں اثنا، برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے مزید تفصیلات بتائے بغیر تصدیق کی کہ العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر منگل کی شب حملہ کیا گیا۔