• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراقی کھلاڑی ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں شناخت بنانے کے لئے کوشاںتازترین

September 18, 2023

بغداد (شِنہوا) عراقی اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ہیثم عبدالحمید نے کہا ہے کہ عراقی وفد ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں نہ صرف شرکت کرے گا بلکہ کامیابی اور تمغے بھی حاصل کرے گا۔

انہوں نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں عراق کے 32 کھلاڑی 13 کھیلوں میں شرکت کریں گے۔

عبدالحمید نے بتایا کہ عراقی اولمپک کمیٹی ٹورنامنٹ میں مئوثر شرکت یقینی بنانے اور کھلاڑیوں کو اعزازات حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے تمام سہولیات فراہم کررہی ہے جس میں عراقی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنا اور تربیتی کیمپ کا قیام شامل ہے۔

عراقی کھیلوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ ایشیائی کھیلوں میں حیران کن کارکردگی دکھانے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

عبدالحمید نے کہا کہ چین نے اپنے شاندار انتظامات اور جدید تنظیم کے ساتھ منعقدہ ہر ٹورنامنٹ میں ہمیں حیران کیا ہے۔ ان انتظا مات نے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کی عکاسی کی ہے، میں گزشتہ تقریبات میں شرکت کے دوران اس کا مشاہدہ کرچکا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی اس شعبے کے بانی ہیں۔ ہر ٹورنامنٹ میں چینی اپنا اثر چھوڑ تے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کی تیاری و تنظیم سازی میں بھی بہترین اثر ہو گا۔

عبدالحمید نے مقابلے کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقابلہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، ایران، ازبکستان اور قازقستان سے ہے یہ ممالک اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے حامل ہیں تاہم ہمیں اچھی پوزیشن حاصل کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے بارے پرامید ہیں۔