• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراق میں فضائی حملوں میں داعش کے 3 عسکریت پسند ہلاکتازترین

March 25, 2023

بغداد(شِنہوا)عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں فضائی حملوں میں داعش(آئی ایس) کے تین عسکریت پسند مارے گئے۔

 دیالہ پولیس سے تعلق رکھنے والے میجر علاء السعدی نے ہفتہ کو شِنہوا کو بتایا کہ عراقی جنگی طیاروں نے جمعہ کو دیالہ کے شمالی حصے میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیاجس سے اس کے خفیہ ٹھکانے تباہ اور تین آئی ایس عسکریت پسند مارے گئے۔ 

2017 میں آئی ایس کی شکست کے بعد سے عراق میں سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ تاہم اس کی باقیات شہری مراکز، صحراؤں اور ناہموار علاقوں میں موجودہے جن کے خلاف بار بار فوجی کارروائیوں کے باوجود یہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف اکثر گوریلا حملے کرتے رہتے ہیں۔