بغداد(شِنہوا)عراق کے شمالی علاقے میں امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کے اڈے کے قریب منگل کو تین مسلح ڈرون مار گرائے گئے۔
عراق کے نیم خودمختار کردستان ریجن کی سروس کے بیان کے مطابق اربیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسلح ڈرون مارگرائے گئے تاہم بیان میں حملے میں کسی جانی ومالی نقصان کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تین دھماکہ خیز ڈرونز نے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ اربیل ہوائی اڈے کے قریب اس بیس پرعراقی سیکورٹی فورسز کوداعش کے خلاف لڑائی میں تربیت اور مشورہ دینے کے لیے اتحادی افواج مقیم ہیں،مزیدتفصیلات دیے بغیر بیان میں بتایا گیا کہ ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر کے مار گرایا گیا۔