اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے عراق کو جغرافیائی سیاسی جنگ کا میدان بنانے کے خلاف خبردار کیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق(یو این اے ایم آئی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تزویراتی محل وقوع کے ساتھ ساتھ نسلی اور مذہبی تنوع کے حامل عراق کو جغرافیائی سیاسی مسابقت کا میدان بننے کی بجائے علاقائی تعاون کا محرک بننا چاہیے۔دائی نے کہا کہ چین خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے ہمسایہ اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے اور علاقائی یکجہتی کو فروغ دینے پر عراق کی کوششوں کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ کویتی شہریوں اور املاک کی تلاش میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کویت کے ساتھ مشترکہ کوششوں میں عراق کی حمایت کرتے ہیں۔ چین نے ہمیشہ عراق سمیت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام کے لیے آواز اٹھائی ہے اورتعاون کے ذریعے مشترکہ سلامتی کے لیے ہمیشہ اس کے لیے کھڑا رہا ہے۔