• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراق کا مذہبی منافرت کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیرمقدمتازترین

July 27, 2023

بغداد (شِنہوا) عراقی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لئے بین المذاہب اور بین  الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عقائد اور مذاہب کی توہین اور بے حرمتی معاشروں میں تقسیم کا باعث بن سکتی ہے جو بعد میں نفرت کے  اظہار، لوگوں کے درمیان غصے اور جھگڑے کو بھڑکانے اور خیالات میں اختلافات کو نفرت اور تشدد میں تبدیل کرنے پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔

بیان میں ہر قسم کی نفرت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور تمام ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس رجحان سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی یہ قرارداد سویڈن اور ڈنمارک میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی   کے بعد سامنے آئی ہے جس کے بعد بغداد میں شدید احتجاج ہوا تھا اور عراقی حکومت نے سویڈش سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کو ان کے ڈنمارک کے ہم منصب لارس لوکے راسموسن نے فون کیا جس کے دوران حسین نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کو جلانے کی مذمت کی۔

حسین نے اس بات پر زور دیا کہ اظہار رائے کی آزادی سے دیگر آزادیوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے اور اس طرح کے اقدامات انسانی وقاراور حقوق سے متصادم ہیں۔

راسموسن نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ڈنمارک کی حکومت اس طرح کے مسلم مخالف اقدامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔