• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

عراق کے نومنتخب صدر کا جلد نئی حکومت کی تشکیل پرزورتازترین

October 17, 2022

بغداد(شِنہوا) عراق کے نو منتخب صدر عبداللطیف رشید نے پیر کو اپنا عہدہ سنبھال لیا،نو منتخب صدرنے نئی حکومت کی جلد تشکیل کی امید ظاہر کی ہے۔

بغداد کے صدارتی محل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے  نو منتخب صدر نے کہا کہ یہ بات ہمارے ذہن میں ہے کہ عراقی عوام نئی حکومت سے کس چیز کی توقع کر رہے ہیں،جس کے بارے ہمیں امید ہے کہ وہ جلد تشکیل پائے گی،جو سیکورٹی، استحکام اور خدمت کے لیے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مضبوط، موثر اور متحد ہوگی۔

رشید نے ملک کے آئین، خودمختاری، اتحاد اور آزادی کے تحفظ کاعہد کرتے ہوئے کہا کہ نیم خود مختار علاقے کردستان اور بغداد میں مرکزی حکومت کے درمیان مسائل کو حل کرنے سمیت سیاسی قوتوں کو مذاکرات کے ذریعے قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

عراقی صدر نے مزید کہا کہ وہ مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے  اس کے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کے درمیان مضبوط اور متوازن تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریںگے۔