بغداد(شِنہوا)عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں ایک کارروائی میں مقامی سرغنہ سمیت داعش کے تین جنگجو مارے گئے۔
عراقی افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول نے ایک بیان میں بتایا کہ عراقی کاؤنٹر ٹیررازم سروس فورسز نے، ہیلی کاپٹر گن شپوں کی مدد سے صوبائی دارالحکومت کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع وادی زغایتون کے علاقے میں داعش کے ارکان کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔
بیان کے مطابق گروپ لیڈر ہیلی کاپٹرسے کی گئی بمباری میں مارا گیا اور دوسرے عسکریت پسند نے گھیرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ تیسرے کو ایک خالی مکان میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔