بغداد (شِنہوا) عراقی وزارت خارجہ نے چین اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
عراق کے نائب وزیر برائے دوطرفہ تعلقات محمد حسین بحر العلوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عراق اور چین کی دوستی تاریخی ہے جس کی جڑیں صدیوں پر محیط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے 65 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بڑی پیشرفت حاصل کی ہے۔
عراق میں چین کے سفیر کوئی وی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے،قدیم شاہراہ ریشم نے دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین دو ہزار سال قبل تعلق قائم کیا ۔
کوئی نےکہا کہ گزشتہ 65 سال کے دوران چین اور عراق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا، اعتماد کیا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے تحت چینی کمپنیزعراق میں تیل اور بجلی کے منصوبوں میں وسیع پیمانے پر اور زبردست طریقے سے شامل ہیں ۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی ترقی اور اس کے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق اس وقت مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے خطے میں چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ چین عراقی تیل کا سب سے بڑا غیر ملکی خریدار ہے۔