سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے سپر لارج ملٹی پل راکٹ یونٹس طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے راکٹ داغے ہیں جس کا مقصد جنوبی کوریا کے جانب سے عوامی جمہوریہ کوریا کی خودمختاری پامال کرنے کی کوشش کا جواب دینا ہے ۔
سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ راکٹ عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما صدرکم جونگ ان کے حکم پر داغے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جموریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے کہا کہ راکٹ داغنے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ اگر ہمارے حریف نے ہمیں اکسایا تو انہیں کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے عوامی جمہوریہ کوریا کی جوہری افواج پر زور دیا کہ وہ جنگ کی روک تھام اور کسی ہنگامی صورتحال میں اپنے مشن کی تکمیل کے لئے مکمل طور پر تیار رہیں۔