سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے اپنے مشرقی پانیوں کی طرف دو مختصر فاصلےتک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
جےسی ایس نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے 2 بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگایا جنہیں عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 45 منٹ اور صبح 7 بجکر 3منٹ کے درمیان پیونگ یانگ کے علاقہ سونان سے مشرقی پانیوں کی جانب فائر کیا گیاہے۔
عوامی جمہوریہ کوریا نے جمعرات اور بدھ کو بالترتیب اپنے مشرقی پانیوں میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور اتوار کو ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل مشرقی پانیوں میں داغا تھا۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق صرف 2022ء میں ڈی پی آر کے کی جانب سے 20 مرتبہ بیلسٹک میزائل اور 2 مرتبہ کروز میزائل کے تجربات کیے جا چکے ہیں۔