• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کی امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمتتازترین

March 05, 2024

سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشق فریڈم شیلڈ کے انعقاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کورین جزیرہ نماکے خطے کی بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہو گا۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے)کی رپورٹ کے مطابق وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے پریس بیان میں کہاکہ موسم بہار کی سالانہ جنگی مشقوں میں بیرونی موبائل مشقوں کا منصوبہ شامل تھا جس میں گزشتہ سال کی تعداد کو دوگنا کر دیا ہے یہاں تک کہ نام نہاد "اقوام متحدہ کمان" کے تحت 11 سیٹلائٹ ممالک کی مسلح افواج کو بغیر کسی جواز کے متحرک کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے سب سے بڑے جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک اور 10 سے زیادہ سیٹلائٹ ممالک کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کی ایک ایسی ریاست کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کی گئیں جہاں ایک چنگاری بھی ایٹمی جنگ چھیڑ سکتی ہے،ان مشقوں کوکبھی بھی 'دفاعی' نہیں کہا جا سکتا۔