سیئول (شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا کی میزائل انتظامیہ نے بدھ کے روز نئی قسم کے سٹریٹجک کروز میزائل " پھلوسال-3-31 " کا پہلا تجربہ کیا۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ میزائل تجربے کا پڑوسی ممالک کی سیکورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
میزائل تجربہ کوریاکے ہتھیاروں کے نظام کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کا عمل ہے اور میزائل انتظامیہ اور اس سے منسلک دفاعی سائنس کے اداروں کی باقاعدہ اور لازمی سرگرمی ہے۔