سیول (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن عوامی جمہوریہ کوریا پہنچ گئے جہاں پیانگ یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عوامی جمہوریہ کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ان کا استقبال کیا۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے پوتن سے ہاتھ ملایا اور انہیں گرم جوشی سے گلے لگایا۔
عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کی روسی صدر سے گزشتہ برس ستمبر میں ووستوکنی اسپیس پورٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے تقریبا 270 دن بعد پیانگ یانگ میں روسی صدر سے دوبارہ ملاقات پر انہوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
روسی صدر پوتن نے استقبال کے لئے ہوائی اڈے آمد پر عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق کم سوسن ریاستی مہمان خانے پہنچنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر پوتن کا یہ دورہ عوامی جمہوریہ کوریا۔ روس تعلقات کی اسٹریٹجک اعتبار اور مستقبل پر مبنی پیشرفت کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔