سیئول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے صدر کم جونگ اُن نے کورین پیپلز آرمی (کے پی اے) کے بڑے مشترکہ دستوں کے ٹینک مینوں کے درمیان ایک تربیتی میچ کا مشاہدہ کیا، جبکہ وہ رواں ماہ اب تک ملک کی مسلح افواج کی کئی فوجی تربیتی تقریبات میں شرکت کرچکے ہیں ۔
سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نےجمعرات کو رپورٹ میں کہا ہے کہ کہ ملک کے نئی قسم کے اہم جنگی ٹینک نے تربیتی میچ میں حصہ لیا،جسے ٹینک یونٹوں کی اصل جنگی صلاحیتوں کا معائنہ کرنے اور ان کی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تیارکیاگیاہے۔
کے سی این اے نے بتایاہےکہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آرکے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے تقریب کے دوران نئی قسم کے مین جنگی ٹینک کی ہدفت کونشانہ بنانے کی طاقت،نقل وحرکت اور جنگی کارکردگی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا جبکہ انہیں ایک نئے ٹینک پر چڑھتے ہوئے اور اسے خود سے چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔
کم جونگ اُن نے جدیددور میں جنگ کے دوران ٹینک دستوں کے اہم کردار اورذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے حقیقی جنگ اور تربیتی میچوں پرمبنی سخت مشقوں کے انعقاد کی ضرورت ہے۔